Jun 292017
 

بینکاک، 29 جون 2017ء / پی آر نیوزوائر / — بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی انٹرمیٹ آسیان 2017 (“انٹرمیٹ”) سے ایکس سی ایم جی بین الاقوامی آرڈرز ٹھیکیداروں، حکومتوں اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ مجموعی مالیت تقریباً 100 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے کر کے لوٹا ہے جو جنوب مشرق ایشیائی منڈی میں مزید وسعت کی آئینہ دار ہے۔انٹرمیٹ میں نمائش کے لیے مدعو تعمیراتی مشینری بنانے والے واحد چینی ادارے ایکس سی ایم جی نے اپنی جدید مصنوعات اور ادارے کے معیار عزم “ایڈوانسڈ اور اینڈیورایبل” کے ذریعے دنیا بھر کے نئے اور ممکنہ گاہکوں کو متاثر کیا۔

ایکس سی ایم جی درآمدات و برآمدات کے نائب جنرل منیجر ہو ژیانگیانگ نے انٹرمیٹ کی افتتاحی تقریب میں ایکس سی ایم جی کی تھائی لینڈ میں موجود گہری جڑوں اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی اینڈ آر)، جو کہ ایشیا اور افریقہ کے ممالک کو منسلک کرنے کے لیے نئے “سلک روڈ” کی تعمیر کے لیے اب سے تین سال قبل چینی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت شروع کیا جانا والا منصوبہ ہے، سے حاصل ہونے والے نئے امکانات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ “بی اینڈ آر نے تھائی لینڈ میں بہتر نتائج کے لیے پہلے ہی بہت مددگار ثابت ہوا ہے نیز تھائی حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے سرمایہ میں حالیہ اضافے نے تعمیراتی مشینری بنانے والوں کے لیے نئی مواقع پیش کیے ہیں۔ تھائی لینڈ میں اپنے کان کنی ٹرک، لوڈر، کرین اور ڈرلنگ رگ کے شعبے میں مارکیٹ شیئر کو مزید بڑھانے کے لیے ایکس سی ایم جی مزید مصنوعات پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ نمایاں تعمیراتی منصوبوں جیسا کہ چین-تھائی لینڈ ریلوے، شہر میں چلنے والی کم وزنی ٹرین اور ہوائی اڈوں کی توسیع میں مدد کرسکیں۔”

سال 2016 تک ادارے نے بی اینڈ آر کے 65 ممالک میں سے 48 میں اپنے مارکیٹ شیئر کو وسعت دی جس سے مجموعی حجم کا 75 فیصد درآمدات  سے حاصل ہوا۔

1990ء کی دہائی کے دوران  تھائی منڈی میں داخل ہونے کے بعد سے ایکس سی ایم جی برانڈ کو مقامی ٹھیکیداروں کی جانب سے زبردست پزیرائی حاصل ہوئی جس کی وجہ ان کی قابل اعتماد مصنوعات کا معیار اور فوری خدمت کی فراہمی ہے۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب بی آر آئی کے ردعمل میں ادارہ نئے اہداف کی تیاری میں مصروف ہے، ایکس سی ایم جی اپنے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری اٹھانے اور بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی بنیادی اقدار پر عمل پیرا ہونے کے لیے پُرعزم ہے۔

ہو نے کہا کہ “ایکس سی ایم جی اعلی معیار کی مشینری بنانے کے لیے وقف ہے جو دنیا کی بہترین برانڈز کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ ہم انفراسٹرکچر کے تعمیری منصوبے میں تھائی لینڈ کی مدد کے لیے بہت پرجوش ہیں جس سے اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا اور جس سے لفظی اور علامتی دونوں طور پر پُل تعمیر ہوں گے جو ادارے کو ہر سطح پر مستحکم بنائیں گے۔”

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک کثیر القومی بھاری مشینری بنانے والا ادارہ ہے جو 74 سالہ تاریخ رکھتا ہے۔ یہ اس وقت دنیا کی تعمیراتی مشینری صنعت میں نویں درجے پر ہے۔ ادارے کی برآمدات دنیا بھر میں 177 سے زائد ممالک اور خطوں کے لیے ہے۔

مزید معلومات کے لیے www.xcmg.com، یا فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈان اور انسٹاگرام ملاحظہ کیجیے۔

Click for detailed story

 Leave a Reply

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

(required)

(required)

*

Get Adobe Flash player